ایپکا محکمہ صحت ضلع راولپنڈی  کے لئے انتخابات 11 مئی کو ہوں گے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (سینٹری پٹرول)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی نے سال 2025-26 کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اس مقصد کے لئے راجہ شاہد محمود کو الیکشن کمشنر اور چوہدری عمار علی کو ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے 23 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کا عمل 24 اپریل شام 6 بجے تک مکمل ہو گا اور اعتراضات پر فیصلہ 25 اپریل کو سنایا جائے گا  کاغذات نامزدگی کی واپسی 26 اپریل دن 11 بجے تک ہو سکے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز سہ پہر 3 بجے جاری کی جائے گی جس کے بعد پولنگ 11 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز خیابان سرسید میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن