تھانہ رضویہ کی حدود میں لوٹے جانیوالے2 خاندانوں کی دادرسی نہ کی جا سکی

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)کراچی کے تھانہ رضویہ کی حدود میں لوٹے جانیوالے دو خاندانوں کی تاحال دادرسی نہ کی جاسکی۔ بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے شہریوں کو ڈاکوں نے لوٹ لیا۔ شریف پرویز اور ان کی اہلیہ جو کہ 11اپریل کی رات برطانیہ سے پاکستان واپس آئے انہیں صبح 5:45 پر ایئرپورٹ سے گھر آتے ہوئے تھانہ رضویہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے ان سے نقدی سمیت ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔دوسری جانب 12اپریل کو سعودیہ کے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹنے والے خاندان کو مذکورہ تھانہ کے علاقہ میں ہی مسلح افراد نے ان کے قیمتی سامان سے محروم کردیا تھا۔ جن کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود مجرموں کا کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔ جبکہ حکام کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مہیا کی گئی ہے۔ ان دونوں خاندانوں کی اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے اور ان کا قیمتی سامان بمعہ نقدی برآمد کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن