راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل اور چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، نائب صدر کرنل ر فواد حنیف، سیکرٹری جنرل محمد اعجاز ملک، ڈویژنل صدر راولپنڈی قاضی نور الحسن، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب شاہد لطیف، مرکزی رہنما افتخار حسین ملک،سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن مشتاق حیدر، صدر ضلع راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ، صدر ضلع اٹک محمد انیس ملک، صدر ضلع چکوال معین اکرم، صدر ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اصغر اعوان نے پنجاب حکومت کی طرف سے امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے، بوٹی مافیا کے خلاف بھرپور اقدامات کئے اور نقل مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔