ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے  ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-2025ء کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، مِیڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ محصولات کی وصولی کے عمل کو مؤثر بنانے اور اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ 30 جون 2025ء تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن