شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے)شیخوپورہ و نواح میں ڈاکے،چوریاں نان سٹاپ جاری،ڈاکو بے لگام ہو گئے،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقوں داتا شاہ جمال کے قریب 2ڈاکو حسن سے 60 ہزار روپے ‘ موبائل ،سرگودھا روڈ پر ڈاکو احسن اشرف سے پچاس ہزار روپے ‘ موبائل ، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقوں لاہورروڈ پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے احمد رضا کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکل ‘ 15000، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ذوالقرنین سے75000روپے ‘ موبائل‘ ای کمیونٹی کے قریب 2 ڈاکو محسن سے 25 ہزار 300 روپے ‘ موبائل، تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقوں موٹرسائیکل پر چٹی کوٹھی جانے والے ذوالفقار علی سے 2ڈاکو 12000 روپے ‘ موبائل، جھبراں منڈی کے بیوپاری وقاص کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر 7 ڈاکو داخل ہوکراہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر 20 لاکھ روپے ‘ طلائی زیورات لے گئے ، سیم نالہ جھبراں آبادی کی جھونپڑیوں میں داخل ہوکر ڈاکوؤں نے مناکی فیملی سے12لاکھ روپے ‘ طلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیا ‘ تھانہ شرقپور کی حدود میں بیوپاری سفیان سے 2 ڈاکوؤں نے 4 لاکھ 75 ہزار روپے ‘ 2 موبائل چھین لئے، ککڑگل کے قریب ڈاکوؤں نے زمیندارعبدالستارسے موٹرسائیکل ‘ 2000روپے ‘ موبائل چھین لیا‘ تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ فیصل کالونی کے رہائشی تاجر حسن کے گھر میں گھس کر2ڈاکو 2 لاکھ روپے‘ طلائی زیورات، 6 موبائل لے گئے ، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پل رضا آباد کے قریب عمران اورشہباز سے ڈاکوؤں نے 3 لاکھ50ہزار وپے ‘ موٹرسائیکل چھین لی ۔ ڈکیتی چوری و راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔