مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں:پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں. نواز شریف اور شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرض لیے، ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے، افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے۔رہنما تحریک انصاف پرویز الہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے۔انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی.چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔پرویز الہٰی نے کہا نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف اور شہبازشریف فارمولا ہے. افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی. چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔


 

ای پیپر دی نیشن