اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی پاکستان ٹاؤن لوہی بھیر اسلام آباد میں لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے گھر آمد،اس موقع پر کرنل ظہیر عباس اور خاندان کے دیگر افراد سے انکے بیٹے ارتضیٰ عباس کی بھارتی جارحیت کے دوران آزاد کشمیر میں شہادت پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پرراجہ خرم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے ہم سب مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں شریک ہیں انھوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے راجہ خرم نواز کے ہمراہ رانا شکور،یاسر گجر،خاور گل اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔