حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی اور صوبائی حکومت بجٹ 2025.26 میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز نہ کرے۔وفاقی منسٹر رانا ثنا اللہ اور ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی کیوعدے کے مطابق ڈسپیرٹی الاؤنس کا اعلان کیا جائے۔ اور دیگر مراعات بحال کی جائیں۔ اس بات کا مطالبہ ریاض احمد تارڑ صدر پنجاب ٹیچرز یونین اور دیگر اساتذہ راہنمائوں ممتاز قریشی ،اسلم رشید،پروفیسر جواد آصف سمیت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ ملکی حالات ہر سرکاری ملازمین کے سامنے ہیں۔ ملکی حالات کا بہانہ نہ بنایا جائے۔اگر ملکی کو دیکھنا چاہتے ہو تو اپنی اپنی مراعات بھی اور سرکاری ملازمین کی مراعات کو۔2023.2022 کی سطح پر لائیں۔ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔ ملک میں اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ سرکاری ملازمین کو احتجاج کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ورنہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔