قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی ) مغل چک کلاں ویلفئیر فاونڈیشن نے گائوں کی سکیورٹی کے لیے پورے گائوں میں کیمرے لگوا دیئے بتایا گیا ہے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مغل چک کلاں ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ گائوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا جس کے پیش نظر ہماری تنظیم نے گائوں سکیورٹی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں کے داخلی و خارجی راستوں اور ہر چوراہے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا دیئے ہیں۔