گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سماجی و کاروباری شخصیت ایوب مہر جلیل ٹائون والے، احمد مہر،یعقوب مہر اور یوسف مہر کی والدہ وفات پا گئیں ۔ نماز جنازہ میں شہر بھر کی سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ،سینئر صحافیوں محمد شفیق،فرحان راشد میر،احتشام شامی،اقبال مرزا ،رانا محسن خالد، نعمان راشد میر،سردار ذیشان طاہر،بلال شفیق جنجوعہ ،تاثیر مغل، عمر مغل ، ارشد خان و دیگر نے ایوب مہر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔