گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورائیہ ، چیف آرگنائزر گوجرانوالہ چوہدری مسلم وڑائچ، ضلعی صدر عمران غنی، ضلعی سیکرٹری عبدالوحید معصومی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو مراعات سے محروم کر کے حکومت پنجاب نے ان کا معاشی قتل کیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،اس ظلم کا اطلاق صرف پنجاب میں کیا گیا ہے جبکہ وفاق اور تینوں صوبوں کے ملازمین کو تمام حقوق حاصل ہیں،پینشن اور گریجوایٹی میں جو ظالمانہ کٹوتیاں کی گئی ہیں اس سے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے خواب چکنا چورہو گئے ہیں،موجودہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے اساتذہ کیساتھ ملاقاتوں میں ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے وعدے کیے تھے انہیں فراموش کر دیا گیا ہے جو ظلم عظیم ہے، پیٹا کے راہنمائوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی مراعات کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے ۔