حافظ آباد:حیدری بھٹہ مزدور یونین کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) بھارت کی جانب سے وطن عزیز کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنانے پر حیدری بھٹہ مزدور یونین حافظ آباد کی طرف سے پاک فوج کے حق میں عظیم الشان اور تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت حیدری بھٹہ مزدور یونین کے صدر غلام عباس حیدری کی۔ ریلی میں بھٹہ مزدوروں کی خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ریلی کا آغاز غلام عباس حیدری کی رہائش گاہ سے ہوا، جو گوجرانوالہ روڈ سے ہوتی ہوئی پاک فوج کی چھاؤنی تک پہنچی۔ 

ای پیپر دی نیشن