حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سوشل میڈیا نے فیک مواد اور معلومات کے ذریعے نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ٹھان رکھی ہے یہ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل پنجاب کے صدر ممتاز عالم دین مولانا محمد اشرف طاہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ٹچ موبائل جو ہماری ضرورت بن گیا مگر اس میں فیک مواد سے اپنے آپ کو دور رکھنے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ اور نبی کریمؐ کے ارشادات کے مطابق اپنی زندگی کو سنواریں قرآن مجید اور سنت رسول ؐ پر ہی عمل پیرا رہیں مولانا محمد اشرف طاہر نے کہا اللہ تعالیٰ ہی سپر پاور ہے جس نے مخلوقات جہانوں کا پروردگار اور نظام چلا رکھا ہیانہوں نے مزید کہا پاک افواج کی لا مثال کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان افواج اور ملک وقوم پر اللہ تعالیٰ کے کرم وفصل سے سر خرو ہو ہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے اپنے آپ کو اور بچوں کو اسلامی تعلیمات سے بھی آراستہ کریں اور ایک قوم اسی جذبہ کے ساتھ بن کر رہیں اور افواج پاکستان جو ہماری شب وروز حفاظت پر مامور ہے اس کا بھر پور ساتھ ہر موڑ پر دیتے رہیں گے۔