اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ کا دوسرا بیج شروع

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)طالبات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور آئی ٹی میں کیریئر بنانے کی غرض سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)کے زیراہتمام ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ کا دوسرا بیج شروع ہوا جس کے تحت اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف-7/4 میں ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کی خصوصی کلاسز منعقد ہوئیں۔ نیوٹیک کے ڈائریکٹر پی آئی اینڈ ای ایئر کموڈور نوید یوسف نے ہنر پر مبنی تعلیم اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت پر لیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم راشد نے طلبہ کو ٹیکنالوجی پر مبنی کیریئر اپنانے کی ترغیب دی۔ جبکہ انسٹرکٹر نوشین صبا نے کورس کے خاکے اور عملی سیکھنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ نیوٹیک کی جانب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ عزیز کو تعاون پر یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔ شرکا نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ایک دلچسپ تعلیمی سفر کے آغاز کی علامت بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن