مری (نامہ نگار خصوصی) کوھالہ فیڈر پر ائے روز بجلی کی بندش نے عوام کو رپریشان کر رکھا ہے ۔علاقہ کے متثری کے مطابق ذرا سی ہوا چلنے اور چند قطرے بارش کے گرنے کے ساتھ کوہالہ فیڈر گھنٹوں بند کر دیا جا تا ہے جبکہ موسم گرما کے دوران محکمہ واپڈا پرمنٹ کی آڑ میں بجلی بند کر دیتا ہے کہ بجلی کی مرمت کی جارہی ہے مگر بادل آسمان پر آنے کے ساتھ بجلی بند ہو جاتی ہے۔اس طرح مری میں کوھالہ وہ واحد فیڈر جس پر اکثر بجلی بند ہو تی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ فیڈر سب بڑا فیڈر ہے جوکے پی کے، اور آزاد کشمیر کے علاقوں کو بھی بجلی سپلائی کرتا ہے۔ آگر دور دراز علاقے میں بجلی خراب ہو جائے تو پورا فیڈر بند کرنا پڑتا ہے بھوربن کے علاقوں میں تاریں اور بجلی کے پول اپنی مدت پوری کر چکے ہیں تاریں اور پول اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ ذرا سی ہوا چلنے سے یا تاریں ٹوٹ جاتی ہیں یا آپس میں ٹکرانے سے بجلی بند ہو جاتی ہے اور علاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں یہاں جو کمپلینٹ آفس کنڈاں روات بھوربن ہے اس میں صرف ایک ملازم ہوتا ہے بہت سے علاقے اس علاقے اس کمپلینٹ آفس کے ساتھ منسلک ہیں اور پہاڑی علاقے ہونے کے باعث اگر بجلی خراب ہو جائے تو ایک ملازم کو وھاں پہنچتے کہی گھنٹے لگ جاتے ہیں اگر تار ٹوٹ گئی یا پول ٹیڑا ہوجاے تو اس ملازم کو علاقے کے لوگوں کی مدد ضرورت پڑتی ہے۔ اس میں کتنا وقت لگ جائے۔