معیشت میں بہتری آنے سے مہنگائی کی شرح کم ہو گئی : عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کے محبوب لیڈر میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تعمیر و ترقی کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ (ن) لیگ کی قیادت جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کا گہوارہ بنائے گی۔ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ روزگار کے مواقع بڑھے ہیں اور مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انقلابی اصلاحات اور مثالی اقدامات کی بدولت پنجاب ترقی کی رفتار میں سب سے آگے ہے۔

ای پیپر دی نیشن