لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا اسرائیل نے ظلم، جبر، قتل عام اور نسل کشی کے تمام عالمی قوانین کو روند کر رکھ دیا ہے۔ 20 اپریل کو شہدا غزہ کانفرنس کے بعد بھی غزہ لہو لہو مرکزی مسلم لیگ کی تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے خطابات ،کارکنان سے ملاقات میں کیا۔سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا پاکستان سازشوں میں گھرا ہواہے۔ بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ ’’اپنا کماؤ‘‘ پروگرام شروع کر رہے ہیںجویکم مئی سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔