ایسٹر تہوار :ایل ڈبلیو ایم سی کاچرچز ،مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن 

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور میں مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے شہر کے تمام چرچز اور مسیحی کالونیز میں بہترین صفائی انتظامات کیے گئے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پرشہر کے 66 بڑے اور 200 سے زائد چھوٹے گرجا گھروں پرایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن