گزشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی بزنس مینوں کا میلہ لگا رہا ، اوورسیز کنونشن میں شرکت کے لئے بیسیوں ممالک سے ایک ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی اسلام آباد پہنچے ، اوورسیز کنونشن کی شاندار کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کی دن رات محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تین روزہ اوورسیز کنونشن میں اسی ممالک سے مندوبین نے شرکت کی ،
حکومت کی طرف سے ائر ہورٹس پر خصوصی انتظامات کئے گئے ، مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ، اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کرنے والوں کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سٹیٹ گیسٹ کا ڈیکلریشن جاری کیا۔یورپ بھر سے پاکستانی بزنس مینوں کے ایک بڑے وفد سے پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کی ، بزنس فورم کی کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اٹھارہ نکات پر مشتمل ایک یادداشت تیار کی ، جس پر کنونشن سے دو ہفتے قبل او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا سے لندن میں ایک میٹنگ کی گئی اور ہر پوائنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہؤا ، پھر ان اٹھارہ نکات کو پاکستان بزنس فورم یورپ کی طرف سے باقاعدہ ایک ڈاکومنٹ کی صورت دیکر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیراوورسیز چوہدری سالک حسین اور چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کو ارسال کیا گیا۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری ہے کہ بزنس فورم کی اکثر سفارشات پر وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں عمل کرنے کے آرڈر جاری کردیے ،
وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں اٹھائیس بلین ڈالر جبکہ مارچ میں ریکارڈ چار بلین ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کا کریڈٹ چیف ا?ف ا?رمی سٹاف اور حکومتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو درپیش فارن ایکسچینج کے چیلنج کے گیپ کو پورا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی جلد پروسیڈنگ کیلئے اسلام ا?باد میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں جبکہ پنجاب میں بھی ایسی عدالتوں کے قیام کا عمل جاری ہے، پنجاب میں قانون سازی ہوچکی ہے اور دیگر صوبوں میں بھی بہت جلد یہ کام ہوگا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے شواہد کی ای ریکارڈنگ کی سہولت بہت جلد دی جائے گی تاکہ ا?پ کو پاکستان نہ ا?نا پڑے اور مقدمات کی بھی ای فائلنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، یہ کام انشااللہ نوے دن کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی چارٹر یونیورسٹیز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پانچ فیصد جبکہ میڈکل کالجز میں پندرہ فیصد کوٹہ دینے کی خوشخبری بھی سنائی۔ ٹیکس ادائیگی میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو فائلرز کے طور پر ٹریٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ سرکاری نوکری کی حد عمر میں دس سال کی خصوصی رعائیت کا اعلان کیا۔ زیادہ ترسیلات زر بھیجنے اور بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کیلئے سول ایوارڈ کی خوشخبری بھی سنائی گئی۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ا?پ کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ا?پ کیلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، ا?پ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنا سرفخر سے بلند رکھیں کیونکہ ا?پ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں۔ ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دشمن کو غلط فہمی ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان یا پاکستان کی تقدیرکا فیصلہ کرسکتے ہیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، غیور عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ا?پ کی فوج ہر مشکل سے نبرد ا?زما ہونے کیلئے تیار ہے۔ کسی کو بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کرنے والوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنونشن نہایت منظم اور خوبصورت انداز سے آرگنائز کیا گیا تھا ، اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی پروٹوکول اور اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
سرپرست اعلیٰ بزنس فورم یورپ ممتاز بزنسمین محمد ابراہیم ڈار اور بانی صدر بزنس فورم حاجی محمد اسلم چوہدری نے فرانس اور خصوصا یورپ بھر سے بزنس فورم کے وفد میں شامل بزنسمینوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پہلے کی طرح بزنس فورم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتا رہے گا، سردار ظہور اقبال نے وفد کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اور یقین دلایا کہ بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے یورپ کے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مزید اچھی خبریں سننے کو ملتی رہیں گی ، پاکستان ہماری مادر وطن ہے اور مادر وطن کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔