پاکستان بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی، سکیورٹی ذرائع 

اسلام آباد(آئی این پی)سکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  سیز فائر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب فریقین میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت جہاں بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا اسے بھرپور جواب ملے گا، سیز فائر 18 مئی تک ہونے کی باتیں درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن