فیصل آباد‘ جڑانوالہ‘کمالیہ‘تورغر‘موڑکھنڈا (نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگاران‘ نوائے وقت رپورٹ) مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 11افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے ‘جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ 628 گ ب کے قریب کنٹینر مزدا ٹرک کو ٹکر‘ مزدا ڈرائیور اعظم، فرمان اور زمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے دو خواتین سدرہ اور عظمیٰ موقع پر جاںجبکہ چارزخمی ہوگئے۔تورغر میں چیر کے مقام پر ٹریکٹرٹرالی گہری کھائی میں جاگری ‘پولیس کے مطابق حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔موڑکھنڈا ‘لاہور روڈ پر خاکشیاہ کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتی ہوئی دادی زرینہ بی بی اور 5 سالہ پوتی بسمہ کوکچل کرمارڈالا۔