آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ایچیسن ہسپتال کے زیراہتمام فتح ریلی 

لاہور(نیوز رپورٹر)افواجِ پاکستان کی جانب سے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر اظہارِ یکجہتی اور قومی جذبے کے فروغ کیلئے لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کے زیراہتمام پرجوش فتح ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کی۔ ریلی میں ہسپتال کے تمام شعبوں کے افسران، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل عملہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کے ریلی کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’افواجِ پاکستان پائندہ باد‘‘ کے نعرے گونجتے رہے۔ایم ایس لیڈی ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کہاآپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری برتری، حکمت عملی اور قومی وقار کا عملی مظہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن