این سی اے:منشیات کیخلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) نیشنل کالج آف آرٹس میں منشیات کیخلاف شعور اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات کو منشیات کے نقصانات، ان کے معاشرتی اثرات اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اس خطرناک رجحان سے خود کو اور اپنے اردگرد کے ماحول کو محفوظ رکھ سکیں۔ مہمانِ خصوصی ریجنل ڈائریکٹ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیر سکندر حیات نے نوجوانوں سے کہا منشیات کا استعمال صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن