لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے میں خریدے گئے تمام میٹریل کی نجی کمپنی سے رپورٹ جاری ہونے کا بعد سامان کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں اے جی ایم مکنیکل، اے جی ایم سول ، چیف ٹریفک آفیسر ، ریلوے ٹریک آفیسر سمیت پاکستان ریلوے کے شعبہ پرچیز سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری گئی ہیں کہ کسی بھی ٹھیکیدار کو سامان کی ادائیگی سے قبل سامان کی کوالٹی کی چیکینگ نجی کمپنی سے کروائی جائے، رپورٹ جاری ہونے کے بعد متعلقہ ٹھکیدار کو پیسوں کی ادئیگی کی جائے گی۔