چائنہ، سائوتھ ایشیاء نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب 

لاہور( کامرس رپورٹر) ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے 9ویں چائنہ، سائوتھ ایشیاء نمائش اور 29ویں چائنہ کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹڈیپ اسد علی کے مطابق کنمنگ ،یوننان چین رواں سال 19تا24جون منعقد ہوگا جس میں جنرل آئٹمز،ٹیکسٹائل فیبرک اور گارمنٹس،ہوم ٹیکسٹائل، بیڈ لینن بشمول بیڈ شیٹس اور کور، پردے، کھیلوں کا سامان،جراحی ،ڈینٹل آلات،کارپٹس، قالین،لیدر گارمنٹس،لیدر رگڈز، فٹ وئیر، چاول، سینیٹر ی وئیر، لکڑی،دھاتی دستکاری اور مصنوعات،اونکس اور ماربل ہینڈی کرافٹ،ہربل کاسمیٹیکس اور ہربل ہیلتھ کیئر، پلاسٹک کی مصنوعات ، فروٹ جوسز انجینئرنگ اور آٹو پارٹس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ27مئی مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن