گوجرانوالہ:چیمبر الیکشن کی مدت دو سالہ برقرار رکھنے کا بل قومی اسمبلی سے پاس 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سمیت ملک کے دیگر چیمبر آف کامرس کے آئندہ الیکشن رواں سال نہیں ہونگے،چیمبر الیکشن کی مدت دو سالہ برقرار رکھنے کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی موجودہ برسر اقتدار گروپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،چیمبر آف کامرس کے الیکشن نئے ترمیمی بل کے مطابق اگلے سال 2026میں ہونگے،موجودہ چیمبر کی رجیم دو سال پورے کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے ٹریڈ آرگنائزیشن کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2024میں ہوئے تھے جس کے مطابق چیمبر کے عہدیداران کی مدت دو سال ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن