حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر بار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کا صوبہ ژنگنان مکمل طور پر چین کا آئینی اور جغرافیائی حصہ ہے، جس پر بھارت کے بے بنیاد دعوے اور پروپیگنڈہ سراسر جھوٹ، گمراہی اور توسیع پسندی کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاریخی حقائق، زمینی حقیقت اور بین الاقوامی قوانین اس امر کی گواہی دیتے ہیں کہ ژنگنان چین کی حدود میں شامل ہے اور رہے گا۔مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ بھارت کا یہ رویہ نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ خود اس کی ساکھ کو عالمی سطح پر متاثر کر رہا ہے۔