حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی کی غفلت آوارہ کتا مار مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔گلی محلوں شاہرائوں اور قبرستانوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ میونسپل کمیٹی اپنی نااہلی کی وجہ سے کتے مارتے مارتے تین معصوم بچوںکو ماربیٹھی جس کے بعد میونسپل کمیٹی کے افسران وعملہ نے شہر بھر میں کتے مار مہم ختم کرکے چپ سادہ لی۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر اسوقت آوارہ کتوںکی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ گلی محلوں شاہرائوں کے علاوہ قبرستانوں میں بھی آوارہ اور خونخواہ کتے ہمہ وقت گھومتے دیکھائی دیتے ہیں اور یہ کتے اب تک درجنوں افراد کو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں جبکہ قبرستان ریلوے لائن والے میں ان کتوں نے کچی قبروںکو مسمار کرنا معمول بنارکھا ہے ۔ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر میں کتا مار مہم شروع کرکے شہریوںکو ذہنی اذیت اور پریشانی سے نجات دلائی جائے۔