کامونکی(نمائندہ خصوصی)شہراورگردونواح میں بجلی کی باربارٹرپنگ کے باعث شہریوں کی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل کرراکھ ہونے لگیں ،تفصیل کے مطابق کامونکی اوراس کے گردونواح میں بجلی کی باربارٹرپنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے،آئے روزبجلی کی بندش اورپھر اچانک آنے والے تیز وولٹیج کے جھٹکوں کے باعث شہریوں کے قیمتی الیکٹرانک آلات،جن میں یو پی ایس،فریج، برقی موٹریں اور دیگراشیاء جل کر راکھ ہورہے ہیں،شہریوں نے اس صورتحال پرشدیدغم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ واپڈا کی نااہلی کے باعث ان کا مالی نقصان ہورہاہے،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بجلی کی ٹرپنگ معمول بن چکی ہے متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پربجلی کی ترسیل کے نظام کوبہتر بنایا جائے اور ذمہ داراہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،بجلی کی باربار کی ٹرپنگ اوراس کے نتیجہ میں ہونے والے مالی نقصانات نے شہریوں کوشدید ذہنی اذیت میں مبتلاکر دیاہے اور وہ حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کررہے ہیں۔