لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 43 پولیس اتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دیدی ہے انعامات حاصل کرنے والوں میں اتھلیٹس، کوچز، منیجرزاور کھلاڑی شامل ہیں۔ رواں سال پولیس اتھلیٹس نے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 18 میڈلز حاصل کیے۔میڈلز جیتنے والوں میں 4 خواتین پولیس اتھلیٹنس بھی شامل ہیں۔ پولیس اتھلیٹس نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 11 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ پولیس کھلاڑیوں نے باڈی بلڈنگ، گالف ٹورنامنٹ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، جوڈو، ووشو کنگفو اوررسہ کشی میں بھی میڈلز جیتے۔