رواں ماہ 69 اشتہاری، 48 عدالتی مفرور‘ 8 عادی مجرم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)ایس پی موبائلز لاہور ارسلان زاہد نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر لگے ناکوں کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔تمام ڈی ایس پیز نے اپنے اپنے ناکوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔رواں ماہ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 69 اشتہاری، 48 عدالتی مفروران و 8 عادی مجرمان گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں سے 3740 گرام آئس،520 گرام چرس و 33 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 7 پستول،5 رائفلیں برآمد ہوئے۔ 191223 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ 56386 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اوردیگر وہیکلز کو چیک کیا گیا۔کالے شیشوں اور نیلی بتی والی 1687 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن