لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک کے رہائشی بابر کی فرحت نامی خاتون سے دوستی تھی۔دونوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے کسی بات پر ناراضگی چل رہی تھی۔گزشتہ روز بابر نے بہانے سے فرحت کو اپنے گھر بلایا۔فرحت جب بابر کے گھر پہنچی،تو بابر نے تلخ کلامی کے بعد طیش میں آکر فائرنگ کر کے فرحت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوٹ لکھپت پولیس موقع پر پہنچی توملزم بابر نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور مقابلے کے بعد ملزم بابر کو گرفتارکر لیا ۔پولیس نے گرفتار ملزم بابر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔نشتر کالونی کے علاقے کیر گاؤں میں اعجازنے 22 سالہ بیوی اقراء کے ساتھ جھگڑا ہونے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے اعجاز نے اقرا ء سے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی۔اقراء کا اعجاز سے مطالبہ تھاکہ وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے۔ ملزم کوجلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سلیم بھٹی ، کھارو کھوکھر وغیرہ کا بلال حسین سے ریت کی ٹرالی بھرنے پر تنازعہ شروع ہوا۔ جھگڑے کے بعد ملزمان سلیم بھٹی ، کھارو کھوکھر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ بلال کے گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھندفائرنگ کر دی ۔ بلال حسین شدید زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بلال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ م توڑ گیا۔