لاہور(خبرنگار) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں فورینزک انسائٹ، میڈیکو لیگل، پوسٹ مارٹم اور اسلحہ و گولہ بارود کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ موجودہ دور میں عدالتی افسران کیلئے فرانزک اور میڈیکو لیگل معلومات نہایت اہم ہو چکی ہیں جو انہیں شواہد کے درست تجزیہ اور منصفانہ فیصلوں میں معاونت فراہم کرتی ہیں، انہوں نے تربیتی پروگرام کو موثر، جامع اور وقت کی ضرورت قرار دیا،تقریب میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلیکیشن عابد حسین قریشی، ڈائریکٹر پراجیکٹ اینڈ پلاننگ ارم ایاز، سینئر انسٹرکٹرز عائشہ خالد، خالد خان، چوہدری ظفر اقبال، شاہد حسین، ندیم انجم، ندیم تبسم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمر دراز بھی موجود تھے۔ تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔