پاکستان کی داخلہ وخارجہ پالیسی بہترین ہے : جاوید لطیف

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت میں گھس کر جس طرح جرات سے جواب دیا دنیا بھر میں اس سے پاکستان کا مورال بلند ہوا اورہماری فورسزنے اپنی حکمت عملی سے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری سمجھنے والوں کو جواب دینا آتا ہے پاکستان کی داخلہ وخارجہ پالیسی بہترین ہے مگر ہمیں دوست نما دشمنوں کو منظر عام پرلانا ہوگا پاکستان میں مکتی باہنی کے تصور لیکر کام کرنے والوںکا قلع قمع کرنا ہوگا ۔ الحمداللہ پاکستان ناقابل تسخیر بن کر دنیا بھر میں آج ’’ڈسکس‘‘ ہورہا ہے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے متعلق پراپیگنڈا کرنیوالے ملک دوست نہیں پاکستانی قوم غیر ت مند قوم ہے وہ کسی صورت بھی پاک فوج کیخلاف پرزاسرائی برداشت نہیں کرینگی ان خیالات کااظہارانہوں نے جنڈیالہ روڈ پرمسلم لیگی رہنما بھولا گادھی کی طرف سے پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی جلسہ سے خطاب کرتے کیااس موقع پرملک اشتیا ق احمد ڈوگر،س میاں بلال امجد، منور اقبال ،رفاقت علی ، بھولا گادھی ،سید علی عباس ، ذیشان پرویز،پرویز اقبال ، شیخ عظیم علی ، احمد خورشید ،ملک عرفان اسلام، اکبر علی چوہان، ڈاکٹر ہاشم مقبول ، میاں تنویر احمدسمیت سابق کونسلرز ، سابق یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور معززین کی بڑی تعداد موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن