ننکانہ : پولیس کا ڈانس پارٹی پر  چھاپہ‘ 10 افراد گرفتار

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) نواحی گاؤں منڈیالہ میں پولیس نے رسم حنا کی تقریب پر چھاپہ مار کر رقص و سرور کی محفل ناکام بنا دی پولیس کے مطابق فاروق کے بیٹے علی رضا کی شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں فحش گانے چلائے جا رہے تھے اور غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔ کارروائی کے دوران یاسر ، محمد شاہد ، راشد، شبیر خاں، محمد عدنان ، سلمان علی ، بابر علی ،ضیغم علی، علی شیر اور احسان کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ دولہا علی رضا، اس کا بھائی زوہیب اور تین دیگر افراد فرار ہو گئے پولیس نے موقع سے سپیکر اورساؤنڈ سسٹم قبضے میں لیکر دولہاسمیت15نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن