تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: عمران علی

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بلدیہ چوک فوڈ سٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور میڈیکل سٹورز کے لائسنس ودیگر متعلقہ کاغذات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کو ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھ کر شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن