قصور (نامہ نگار) پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 27 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد اسلم کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور اسلم بھٹی نے کریک ڈائون کے دوران کارروائی کراتے ہوئے عرفان عرف چارلی کے قمار بازی کے اڈے بھٹہ سوہن دین قصور پر جوا کھیلتے ہوئے 27 جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا جبکہ عرفان عرف چارلی موقع سے فرار ہو گیا۔