قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح پتوکی سے ایک ادھیڑ عمر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔سٹیڈیم سے 55/50سال کے شخص کی نعش برآمد ہوئی ،پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کے متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے جو بروقت نشہ نہ ملنے پر دم توڑ گیا ہے۔