قصور:پولیس کا سرچ آپریشن 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزم گرفتار‘ چرس برآمد

قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت ) ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگن پور غلام صابر چھینہ کی سربراہی میں سرچ آپریشن کے دوران تین مجرم اشتہاری اور ایک منشیات فروش کو ڈیڑھ کلو گرام کے قریب چرس سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق سرچ آپریشن منڈی احمد روڈ پر کیاگیا۔ 10گھروں جبکہ 40افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں تین مجرم اشتہاری اور ایک منشیات فروش کو ڈیڑھ کلو گرام کے قریب چرس سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او غلام صابر چھینہ سمیت تھانہ کنگن پور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن