شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جوں جوں معاشی ترقی کے اہداف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے ملک دشمن قوتوں کی بوکھلاہٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی خاطر ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں عسکری محاذ پر فتح کے بعد اب پاکستان کی سیاسی قیادت معاشی محاذ پر بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی معاشی استحکام پاکستان کی ترقی کا ثبوت ہے جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہو گا۔