نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ‘سٹار ز‘کانکررز کی ٹیمیں کامیاب 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز اور کانکررز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ۔کانکررز اور سٹارز پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ آٹھ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ نیشنل بنک سٹیڈیم میں سٹارز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ انونسیبلز نے6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔کپتان منیبہ علی 52 اور عائشہ ظفر 61 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔دونوں کے درمیان 115 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔علیزہ مختیار نے3  وکٹیں حاصل کیں۔سٹارز نے ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کرلیا۔کپتان سدرہ امین 70 رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔صائمہ ملک نے3 وکٹیں حاصل کیں۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں  کانکررز نے چیلنجرز کو 31 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے5 وکٹوں پر139 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا 42 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔چیلنجرز نے جواب میں  6 وکٹوں پر108 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 35 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔حمنہ بلال نے 2  وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثناء پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ای پیپر دی نیشن