ایتھنز میں یومِ پاکستان اور عسکری کامیابی کی خوشی میں سفارتخانہ پاکستان کی پروقار تقریب

سفارتخانہ پاکستان، یونان کے زیر اہتمام ایتھنز کے مقامی ہال میں یومِ پاکستان اور حالیہ عسکری کامیابی کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا، بیوروکریٹس، یونانی مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداران، اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض نازش امجد، سیکرٹری کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم کے یومِ پاکستان کے پیغامات بھی شرکاء￿  کو سنائے گئے۔
سفیرِ پاکستان، عامر آفتاب قریشی نے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قراردادِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی عسکری کامیابیوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، تاہم اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرے تو ہم بھرپور جواب دیتے ہیں، جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی ایک پروفیشنل آرمی ہے جو اپنے اہداف کو احسن انداز میں مکمل کرتی ہے۔
تقریب میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں پاکستانی مصنوعات، دستکاری، اور کھانوں کی نمائش کی گئی۔ شرکاء￿  نے پاکستانی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکائنے اس تقریب کو ایک یادگار اور مثبت اقدام قرار دیا، جو پاکستان اور یونان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن