ایف بی آر کی کڑی مانیٹرنگ کیلئے خود مختار اتھارٹی کا قیام کیا جائے:پی ٹی اے اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف بی آر افسران کو کمزور یا جھوٹ کی بنیاد پر مقدمات بنانے پرسخت سزائوں کی تنبیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ ایف بی آر کی کڑی مانیٹرنگ کیلئے خود مختار اتھارٹی کا قیام عمل میں آنا چاہیے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا افسران کو مراعات دینے کے اعلانات درست اقدام نہیں کیونکہ یہ افسران کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ٹیکس چوری کو پکڑیں اور وصولی کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن