مبینہ سمگلر بیٹے سے خرچ بھی لے اور کہے عاق کر دیا‘ ایسا نہیں ہوتا: ہائیکورٹ 

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کشتی حادثے  کے معاملہ میں مبینہ انسانی سمگلر کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مبینہ سمگلر بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے، ایسا نہیں ہوتا، بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹا عرصہ دراز سے لیبیا میں مقیم ہے، بیٹے کو ٹریول ایجنٹ کے کاروبار کی وجہ سے عاق کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ایف آئی اے غیر قانونی طور پر گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کر رہا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار بیٹے سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ بیٹا اپنے گھر رقم بھی بھیجتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن