عمرہ ویزہ رکھنے والوں کیلئے سعودی حکومت کی وارننگ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے عمرہ ویزے پر مملکت آنے والے زائرین کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے ملک واپس روانہ ہو جائیں وزارت کا کہنا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد مملکت میں قیام غیر قانونی ہوگا اور ایسے افراد کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں دی جاتی اس لیے زائرین کو چاہیے کہ وہ قوانین کی مکمل پابندی کریں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وقت پر اپنے وطن واپس جائیں وزارت داخلہ نے عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتیس اپریل سے پہلے مملکت چھوڑ دیں کیونکہ اس کے بعد ان کا قیام غیر قانونی تصور ہوگا قبل ازیں سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر پر ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی تنبیہ بھی کی جا چکی ہے اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے جو بیرون ملک سے زائرین کو مملکت لاتی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے تحت آنے والے تمام افراد مقررہ وقت پر وطن واپس لوٹ جائیں تاکہ کسی قسم کے جرمانے یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے سعودی قوانین کے مطابق عمرہ یا وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو کسی بھی صورت میں حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور ایسا کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں دو غیر ملکیوں کو سزاے موت بھی دی گئی ہے جس سے حکومت کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا عندیہ ملتا ہے

ای پیپر دی نیشن