روسی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ربابکوف سے ملاقات کی۔ فریقین نے تجارت اور توانائی، سلامتی سمیت کثیر الجہتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر  خارجہ نے روس کے ساتھ تعلقات کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ  دورے پر افغانستان جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے میں اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن