برطانیہ: بریڈفورڈ میں جرائم کی شرح میں اضافہ

بریڈفورڈ (عبید مغل): رطانیہ کا تاریخی اور ثقافتی شہر بریڈفورڈ اب جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کی زد میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران ناصرف جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا بلکہ ان جرائم کی نوعیت میں بھی سنگینی آئی ہے۔

حالیہ رپورٹ بریڈفورڈ میں 2019ء سے 2024ء کے دوران جرائم کے پس منظر، تناسب اور اسباب پر ایک گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے۔ویسٹ یارکشائر پولیس کے ریکارڈز کے مطابق 2023ء میں بریڈفورڈ میں 52 ہزار 429 جرائم رپورٹ ہوئے جبکہ 2024ء میں یہ تعداد کچھ کمی کے بعد 46 ہزار 766 تک پہنچی

اگرچہ یہ کمی خوش آئند ہے تاہم مجموعی طور پر گزشتہ 5 سالوں میں خاص طور پر لاک ڈاؤن کے بعد کے عرصے میں جرائم میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق تشدد، چوری، جنسی جرائم اور خطرناک ڈرائیونگ جیسے جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 

بریڈفورڈ جیسے صنعتی شہر میں معاشی زوال، مہنگائی اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری جرائم کی ایک بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے کیونکہ جب وسائل محدود ہوں تو جرائم اکثر ایک آسان راستہ محسوس ہوتے ہیں

ای پیپر دی نیشن