بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔

شاندانہ گلزار نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے

ای پیپر دی نیشن