خضدار میں چیک پوسٹ پر حملہ  4 اہلکار شہید 

خضدار (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں مہمند لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کے جوانوں نے جرات کے ساتھ مقابلہ کیا۔ شہداء کی میتیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن