ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 9 سکیموں کیلئے 13 ارب سے زائد منظور

 لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 81ویں اجلاس میں روڈز سیکٹر کی 9ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 13 ارب 67کروڑ 56لاکھ 37ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد سے منگرانوالا تک لاہور جڑانوالہ روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 16کروڑ 31لاکھ روپے، ساہیوال میں اڈہ شبیل سے ہڑپہ بائی پاس براستہ ملان شاہ چوک تک ساہیوال عارفوالا روڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 9کروڑ 40لاکھ 87ہزار روپے، شیخوپورہ میں فاروق آباد سے تحصیل صفدر آباد تک شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 51کروڑ 16لاکھ 98ہزار روپے، شیخوپورہ میں صفدر آباد- مانانوالاروڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 17کروڑ 86لاکھ 36ہزار روپے، سرگودھا میں ڈسٹرکٹ باؤنڈری چنیوٹ سے ٹاہلی اڈہ ڈسٹرکٹ باؤنڈری براستہ سیال موڑ تک کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 94کروڑ 13لاکھ 67ہزار روپے، سرگودھا میں ساہیوال تا شاہ پور روڈ کی کشادگی و بہتری (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 88کروڑ 29لاکھ 64ہزار روپے، ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل صفدر آباد روڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 22کروڑ 4لاکھ 77ہزار روپے، راولپنڈی میں ٹیکسلا سے ہیوی مکینکل کمپلیکس فاروقیہ روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 86کروڑ 44لاکھ 16ہزار روپے اور فیصل آباد میں تاندلیانوالا سے کمالیہ براستہ ظفر چوک تک روڈ کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 81کروڑ 88لاکھ 92ہزار روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن